گوجرانوالہ: داؤد قاتل گینگ کے تین ارکان گرفتار

گوجرانوالہ: داؤد قاتل گینگ کے تین ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ ( بیورورپورٹ )سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ انسپکٹر محسن مجید جٹھول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاندار کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علی شیر عرف داؤدقاتل گینگ کے تین ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل ، سات موبائل فونز اور تین پسٹل برآمد کئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں علی شیر (سرغنہ)سکنہ کشمیر کالونی چند دا قلعہ، عامر شہزاد سکنہ لالہ زار کالونی اور سفیان سکنہ فرید ٹاؤن شامل ہیں ۔گرفتار کئے گئے خطرناک ملزمان نے لوٹ مار کی متعد د وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 4 اگست کو صابری آٹوز کھیالی میں دوران واردات محمد عرفان سکنہ ڈیلٹا روڈ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مزید بتایا کہ حافظ بیکری جناح روڈ میں ڈکیتی کے دوران انہوں نے عبدالرحمان سکنہ رتہ روڈ کو بھی مزاحمت پر قتل کیا تھا۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ نہایت ہوشیار اور چالاک ہیں جنہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عارضی طور پر علاقہ چھوڑ دیا تھا مگر پولیس کی تفتیشی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت شب وروز محنت کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور سات موبائل فونز سمیت تین پسٹل برآمد کئے ۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافا ت کی توقع ہے ۔ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے اعلیٰ کارکردگی پر ایس ایچ او انسپکٹر محسن مجید جٹھول اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -