سانگلاہل:بااثر چوہدریوں کے 7بیٹوں کا محنت کش پروحشیانہ تشدد

سانگلاہل:بااثر چوہدریوں کے 7بیٹوں کا محنت کش پروحشیانہ تشدد

  



سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)نواحی چک نمبر 21 گنیانوالہ میں بااثر چوہدریوں کے 7بیٹوں وقار عرف کالی،فیصل ،جنید وغیرہ نے 4 ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش منیر احمد کو دکان میں گھس کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زبردستی کار میں ڈال کر اغواءکرکے ڈیرہ منگل سنگھ لے گئے،وہاں پر تشدد کے بعد گاﺅں کے چوک میں لے آئے ، چوک میں ڈنڈوں،خنجر اور کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا،اسکی جیب سے24ہزار روپے نکال لئے اور2موبائل چھین لئے، منیر احمد بے ہوش ہوکر گر پڑا تو ملزمان اسے چھوڑ کر چلے گئے،اسے مقامی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا،تھانہ صدر پولیس نے 11افراد وقار عرف کالی،فیصل ،جنید ،نعمان،آصف ،ظفر اور مدثر وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر دیا،تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...