مینار پاکستان جلسہ‘ جمعہ کے روز ہی گراؤنڈ میں کرسیاں لگوادیں‘عمران خان کیلئے سٹیج کی تیار ی بھی شروع

مینار پاکستان جلسہ‘ جمعہ کے روز ہی گراؤنڈ میں کرسیاں لگوادیں‘عمران خان ...

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کل (اتوار) کو مینار پاکستان کے سائے تلے ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔تحریک انصاف لاہور نے اپنے چیرمین کے اس جلسہ کی تیاریوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور جمعہ کے روز ہی مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں کرسیاں لگوادی ہیں اور مینار پاکستان کے سائے تلے چیرمین کے لئے سیٹج بھی تیار کروانا شروع کردیا ہے ۔گزشتہ روز مینار پاکستان میں جلسہ گاہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے تحریک انصاف کے راہنماؤں ایم پی اے میاں اسلم اقبال ‘ فراز چودھری ‘ شعیب صدیقی ‘ فرخ جاوید مون اور میاں جاوید علی نے مینار پاکستان کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں کنٹینرز پر مشتمل سٹیج کی تیاری کا جائزہ لیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...