ہر شخص اقتدار چاہتا ہے ، کچھ سیاستدان کرسی کی خاطر جمہوریت کو پھانسی دینا چاہتے ہیں ، سراج الحق

ہر شخص اقتدار چاہتا ہے ، کچھ سیاستدان کرسی کی خاطر جمہوریت کو پھانسی دینا ...

  



                         حیدر آباد،دھابیجی ، ٹھٹھہ(اے این این )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہر شخص اقتدار چاہتا ہے ،کچھ سیاستدان کرسی کی خاطر جمہوریت کو ”پھانسی“ دینا چاہتے ہیں ،سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،عوام وڈیروں اور ڈاکوﺅں کے رحم و کرم پر ہیں ،ہم سندھ کی تقسیم کے حامی نہیں ،جو لوگ چار صوبے نہیں چلا سکتے وہ پچاس کیسے چلائیں گے ۔ سندھ کے عوام کے چہروں اور آنکھوں میں محبت اور امید دیکھی ہے اس کو حقیقت میں بدلنے آیا ہوں۔بےروزگار، غریب، مزدور اور فٹ پاتھ پر سونے والے میرے اصل اور حقیقی ساتھی ہیںمیں ان میں سے ہوں، ہمیشہ ان کے ساتھ رہوں گا۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کو ٹھٹھہ اور سندھ کے لوگوں نے ووٹ دیے لیکن مسائل حل نہیں ہوئے، عوام کے مسائل کرپشن سے پاک قیادت ہی حل کر سکتی ہے ،وقت آ گیا ہے کہ عوام جماعت اسلامی پر اپنے مسائل کے حل کے لیے اعتماد کریں۔اب وڈیروں اور خوانین اور چوہدریوں کے خیال رکھنے کا نہیںغریب عوام کے خیال کا وقت آ گیا ہے۔ظلم اور غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں تو پارٹیاں بدلنے والے بازی گروں سے بچنا ہوگا۔بھارت مریخ پر پہنچ گیا لیکن پاکستان کے بچے سکول جانے کے بجائے ہوٹل پر برتن دھونے پر مجبور ہیں۔وقت آ گیا ہے کہ سب غریب مل کر اور متحد ہو کر 68 سال سے مسلط استحصالی نظام کا خاتمہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو اور امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔کراچی سے حیدر آباد تک امیر جماعت اسلامی کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا ،ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اورانہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا گیا ۔ٹھٹھہ ،مقیلی،گھارو،دھابیجی میں سندھ یونائیٹڈ فرنٹ ،تحریک انصاف ،اے این پی ،سپاث ،پاسبان اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے سراج الحق کا فقید المثال استقبال کیا ۔ سراج الحق نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ تحریک آزادی کے وعدوں کو پورا کیا جائے ۔اسلام آباد میں مفادات کی جنگ جاری ہے، 40 دن سے آگ پر پانی ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں۔21 تا23 نومبر کو مینارپاکستان پر بہت بڑا اجتماع منعقد کر کے پھر سے تحریک پاکستان شروع کر رہے ہیں۔آپ سب کو آنے کی دعوت دیتا ہوں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہٰدی صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کا گھارو،دھابیجی اور ٹھٹھہ میں عوام کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔امیر جماعت کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںاورانہیں سندھ کی روائتی اجرک پیش کی گئی

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...