مینار پاکستان تاریخی جلسہ شریف حکومت پر بجلی بن کر گریگا:اعجاز چو دھر ی

مینار پاکستان تاریخی جلسہ شریف حکومت پر بجلی بن کر گریگا:اعجاز چو دھر ی

  




لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چو دھر ی نے کہا ہے کہ 28ستمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا تاریخی جلسہ نواز شریف اور شہباز شریف کی حکومت پر بجلی بن کر گرے گا،موجودہ جعلی حکومت وینٹی لینٹر پر آخری سانسیں لے رہی ہے ، اتوار کو زندہ دلان لاہور اپنے گھروں سے باہر نکلے گے اور اپنے اوپر مسلط جعلی حکمرانوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیں گے ، انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام میں پاکستانی عوام کے حقوق غضب کر رکھے ہیں ، وقت آ گیاہے کہ فرسودہ نظام کو دفن کر دیں ،انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا عوام کا سمندر دیکھ کر (ن) لیگ کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، تحریک انصاف عوام حقیقی آزادی دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی،انہوں نے کہا کہ (ن) کے حواریوں کو رات کو خوابوں میں بھی گو نواز گو کے نعرے سنائے دیتے ہیں، اتوار کے تاریخی جلسہ کے بعد حکمران ٹولہ منہ چھپاتے پھرے گا ،کارکنان اپنے چئیرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ، اس تحریک نے عوام کے اندر یہ شعور پیدا کر دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لئے اب اٹھ کھڑے ہونگے ،پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان شریک ہونگے ، وہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا دو نمبر چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو گیا ہے ، الیکشن کمیشن کی دھاندلی کے خلاف رپورٹ سے موجودہ حکومت کی ساکھ بالکل ختم ہو کہ رہ گئی ہے ،نواز شریف کو اب امریکہ اور سعودی عرب بچا نہیں سکے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...