تحریک انصاف کی اگلے مرحلے کی احتجاجی حکمت عملی ترتیب پا گئی

تحریک انصاف کی اگلے مرحلے کی احتجاجی حکمت عملی ترتیب پا گئی

  



لاہور(شہزاد ملک ) پاکستان تحریک انصاف نے اپنی احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے جس کے مطابق اب اسلام آباد کے مرکزی دھرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چارو ن صوبوں میں بھی مرحلہ وار احتجاجی جلسے کئے جائیں گے اور عید کے بعد پاکستان کے بڑے اور اہم شہروں میں بھی جلسوں کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنی احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کے طور پر چاروں صوبوں میں جلسوں کا شیڈول مرتب کرلیا ہے لاہور کے بعد بلوچستان اور کے پی کے میں بھی جلسے ہوں گے اورا س کے بعد پاکستان کے بڑے شہروں میں جلسوں کا پلان مرتب کیا جا رہا ہے ا ور پھر تیسرے مرحلے کے طور پر پاکستان کے ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز پر جلسوں کے علاوہ دھرنے بھی دینے کے بارے میں مشاورت کی جا رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک ا نصاف نے اپنی احتجاجی تحریک کا دائرہ کار ملک گیر سطح پر لیجانے کا پروگرام بنایا ہے اور اسلام آباد کے دھرنے کے ساتھ ساتھ ا س کو ملک بھر کے کونے کونے میں لیجانے کی حکمت عملی بھی ترتیب دینی شروع کردی ۔

احتجاجی حکمت عملی

مزید : صفحہ آخر


loading...