عمران خان کولاہورجلسے کے بعدگرفتارکرنے کاحکومتی منصوبہ

عمران خان کولاہورجلسے کے بعدگرفتارکرنے کاحکومتی منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شعیب بھٹی )حکومت کے صبر کا پیمانہ آخر کار لبریز ہوگیا، پنجاب حکومت کی جانب سے گرین سنگل ملنے پر پاکستا ن تحر ےک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوشہر لاہورمیں جلسے کے بعد مبینہ طور پرحراست میں لینے کا "ٹاسک "پولیس افسران کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ جلسے کو ناکام بنانے کے لئے پولیس حکام نے اس میں شریک ہونے والے کا ر کنو ں کے پکڑ دھکڑکے حوالے سے بھی متعلقہ ڈویژن کے ایس پیز کو لسٹیں جاری کردی ہیں ،کارکنان کی جلسے میں شرکت روکنے کے لئے شہر کے دا خلی وخا ر جی را ستوں سمیت دیگر مختلف مقاما ت پر 350کے قر ےب کنٹےنرلگا کر رکاوٹیں کھڑی کرنے کاپلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔اعلی پولیس افسر ذرا ئع کاکہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر عہدیداران کو جلسے کے بعد حراست میں لینے کی تیاریاں مبینہ طورپرحکومت پنجاب کی جانب سے گرین سنگل ملنے پرشروع کردی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے پولیس حکام لائحہ عمل مرتب کرنے میں مصروف ہیں ،علاوہ ازیں جلسے میں شریک ہونے والے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کا ر کنان کوجلسے سے قبل ہی حرا ست میں لئے جانے کے پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے جس کے لئے تمام ڈویژنل ا ےس پیز کو کارکنان کی لسٹےں فراہم کردی گئی ہیں ۔پولیس ذارئع کا کہنا ہے کہ 28ستمبر کو مےنا ر پا کستا ن میں تحر ےک انصا ف کی جانب سے منعقد کئے جانے والے جلسے کے لئے شہر کے دا خلی وخار جی راستوں کے علاوہ شا ہد ر ہ ، شفےق آ با د ، اسلا م پور ہ ،داتا در با ر ، انا ر کلی ، لٹن روڈ سمےت مختلف مقاما ت پر کنٹےنر لگا کر جلسے میں کارکنان کی شرکت کو روکنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق 28ستمبر (اتوار )کو ہونے والے جلسے کے لئے پنجا ب پو لےس کی جانب سے اسلا م آ با د دھرنوں میں ڈیوٹی دینے والے اہلکا رو ں میں سے تقریبا2ہزا ر اہلکاروںکووا پس بلا لےا گےا ہے ۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان یا پھر اس کے کسی بھی عہدیدران کوحراست میں لینے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا کوئی پلان بنایا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر22ڈ ی ایس پی ، 6ایس پیز بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ 4ہزار پولیس اہلکارمختلف جگہوں پر ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جوسیکیورٹی کے پیش نظر جامع تلاشی کے بعد کارکنان کو جلسے میں جانے کی اجازت دیں گے ۔
پنجاب پولیس کوٹاسک

مزید :

صفحہ آخر -