عدلیہ کو پارلیمانی کارروائی کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو حکم جاری کرنے کااختیار نہیں ،لاہور ہائیکورٹ

عدلیہ کو پارلیمانی کارروائی کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کو حکم جاری کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قراردیا ہے کہ عدلیہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔عدالت پارلیمانی کارروائی کے حوالے سے سپیکر کو حکم جاری کرنے کی بھی مجاز نہیں ہے ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ ریمارکس وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بارے میں متنازع تقریرکو اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرانے کی درخواست نمٹاتے ہوئے دیئے۔فاضل جج نے قرار دیا کہ درخواست گزار کو دادرسی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرنا چاہیے ،عدلیہ کو پارلیمنٹ کی کارروائی کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو براہ راست حکم جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست گزار کی طرف سے سید ہ مقصومہ بخاری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 10ستمبر کو پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف غیرمہذب تقریر کرتے ہوئے کہا تھاکہ کتے پالنے والے شخص کو پارلیمنٹ کا ممبر نہیں ہونا چاہیے۔ درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ یہ طے کر چکی ہے کہ سیاستدان اور عوام میں مقبول شخصیات کو مہذب زبان استعمال کرنی چاہیے، انہوں نے استدعا کی کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی 10 ستمبر کی پارلیمنٹ میں تقریر کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور سپیکر قومی اسمبلی کو رولز آف بزنس کی دفعہ 284کے تحت تقریر کو اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -