انتظامی کمیٹی کے خصوصی بنچوں کی تشکیل کے فیصلے کی واپسی کیلئے درخواست جمع کرادی گئی

انتظامی کمیٹی کے خصوصی بنچوں کی تشکیل کے فیصلے کی واپسی کیلئے درخواست جمع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں نئے کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت مقدمات کی سماعت کے لئے خصوصی بنچ بنانے کے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کوواپس لینے کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس درخواست جمع کرا دی گئی۔ یہ درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ایک فیصلے کے ذریعے سول،فوجداری،فیملی،بینکنگ اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے الگ سے خصوصی بنچ بنا دئیے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان اور ہائیکورٹ قوانین کے تحت خصوصی بنچوں کی تشکیل نہیں کی جا سکتی انتظامی کمیٹی کا خصوصی بنچوں کی تشکیل کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔عدالتی اختیارات کو انتظامی ہدایات کی روشنی میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔درخواست میں چیف جسٹس سے استدعا کی گئی ہے کہ انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے خصوصی بنچوں کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -