اٹارنی جنرل کو لگژری گاڑی کی فراہمی کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اٹارنی جنرل کو لگژری گاڑی کی فراہمی کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزیر اعظم کی جانب سے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کوڈیڑھ کروڑروپے مالیت کی لگژری گاڑی کی فراہمی کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ مقامی شہری کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اٹا رنی جنرل سلمان اسلم بٹ کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی مہنگی ترین لگژری مرسڈیز گاڑی خریدنے کی منظوری دی ہے جو کہ قومی خزانے پر بوجھ اور عیاشی کے مترادف ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک پہلے ہی دیوالیہ ہو چکا ہے اور قوم کا بچہ بچہ قرضوں میں دھنسا ہوا ہے مگر حکمرانوں کی عیاشیاں پوری نہیں ہو رہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو مہنگی ترین لگژری گاڑیاں بانٹنے کاقانونی اختیار حاصل نہیں ہے لہذا عدالت وزیر اعظم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...