کھلی جگہوں پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کےخلاف درخواست پرٹی ایم او فیروز والہ ٹاﺅن طلب

کھلی جگہوں پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کےخلاف درخواست پرٹی ایم او فیروز ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں کھلی جگہوں پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کے خلاف درخواست میں ٹی ایم او فیروز والہ ٹاﺅن کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے شاہدرہ کے رہائشی محمد اختر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے محمد ارشد گوندل نے موقف اختیار کیا کہ شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقے میں کھلی جگہوں میں قربانی کے جانور فروخت کئے جا رہے ہیں جو حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی مختص کردہ مویشی منڈیوں میں ہی فروخت کیا جا سکتا ہے مگر شاہدرہ ٹاﺅن میں جانور کھلی جگہوں پر فروخت ہو رہے ہیں جس سے کئی لوگوں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے جبکہ ٹاﺅن انتظامیہ اس اقدام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی، انہوں نے استدعا کی کہ شاہدرہ ٹاﺅن میں کھلی جگہوں پر قربانی کے جانوروں کی فروخت پر پابندی لگائی جائے اور فروخت کنندگان کو اپنے جانور مویشی منڈیوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی جائے،عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ٹی ایم او فیروز والہ کو30 ستمبر کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔

ٹی ایم او طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...