زرداری کی گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی

زرداری کی گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد)پ ر (پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پاکستانی وومین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سابق صدر نے کرکٹ ٹیم کی قابل تحسین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے مینجر، انتظامی سٹاف اور ٹیم کی تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے مبارکباد کے پیغام کے آخر میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اور ساری پاکستانی قوم، کرکٹ ٹیم کی کامیابی کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے۔
زرداری مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -