لاہورہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 8ڈویژن ،13 سپیشل اور 30 سنگل بنچ تشکیل دے دئیے گئے

لاہورہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 8ڈویژن ،13 سپیشل اور 30 سنگل بنچ تشکیل دے دئیے ...

  




لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کے لیے انتیس ستمبر سے تاحکم ثانی 8ڈویژن ،13 سپیشل اور 30 سنگل بنچ تشکیل دے دئیے گئے ۔ ججز روسٹر کے مطابق 29ستمبر سے تاحکم ثانی پرنسپل سیٹ پر تین جنرل ڈویژن بنچ،پانچ سپیشل ڈویژن بنچ ، تین سپیشل رینٹ اینڈ فیملی کیسز بنچ ، چار سپیشل بنچ کریمنل ، تین سپیشل بنچ سول ، ایک سپیشل بنچ یوٹیلٹی ، دو سپیشل بنچ بینکنگ اینڈ کمپنیز اور دو سپیشل بنچ سروسز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ سپیشل بنچز میں شامل ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی عدالتی امور نمٹائیں گے۔ جنرل ڈویژن بنچ نمبرایک میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل زمان خان ، ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس سید منصورعلی شاہ اورجسٹس عابد عزیز شیخ، ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس مظہر اقبال سدھو اورجسٹس مس عالیہ نیلم شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس محمد خالد محمود خان اورجسٹس عبدالستاراصغر ، ڈویژن بنچ نمبر پانچ میں جسٹس شاہد حمید ڈار اور جسٹس محمد طارق عباسی ، ڈویژن بنچ نمبر چھ میں جسٹس محمد انوارالحق اورجسٹس سید شہبازعلی رضوی شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر سات میں جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس سید افتخارحسین شاہ ، ڈویژن بنچ نمبر آٹھ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی مقدمات کی سماعت کریں گے۔یہ فاضل جج صاحبان سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...