عوامی تحریک کے کارکنوں کی بھکر جیل میں نظربند ی کیخلاف درخواست پر جواب طلب

عوامی تحریک کے کارکنوں کی بھکر جیل میں نظربند ی کیخلاف درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے 13کارکنوں کو بھکر جیل میں نظربند کرنے کیخلاف درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو 29ستمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے بھکر کے رہائشی اللہ دتہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکے وکیل زبیر احمد کنڈی نے موقف اختیار کیا کہ عوامی تحریک کے اسلام آباد میں جاری دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کارکنوں کو نظربند کر رہی ہے، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے عبدالکریم اور نعیم احمد سمیت تیرہ کارکنوں کو بھکر جیل میں نظربند کر رکھا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت کارکنوں کی نظربندیوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کاحکم دے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ہوم سیکرٹری کو نوٹس جار ی کرتے ہوئے 29ستمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ 20مختلف درخواستوں پر پہلے ہی سیاسی کارکنوں کی نظربندیاں غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -