واردٹیلی کام کا آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کیلئے عیدالاضحی کے موقع پر امداد کا اعلان

واردٹیلی کام کا آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کیلئے عیدالاضحی کے موقع پر ...

  



لاہور (بزنس ڈیسک) وارد ٹیلی کام نے بطور ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں اپنے پاکستانی ہم وطنوں کی مدد کیلئے اقدامات کیے ہیں ۔ کمپنی نے آرمی ریلیف فنڈ کے ذریعے آئی ڈی پیز اور اور سیلاب متاثرین کیلئے پانچ ملین روپے دیئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وارد کے ملازمین نے بھی اس نیک مقصد کیلئے اپنی تنخواہ کا کچھ حصہ بھی عطیہ کیا ہے۔پانچ ملین کا چیک وارد ٹیلی کا م کی مارکیٹنگ ہیڈ صدف ضرارنے فورٹریس سٹیڈیم ،لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ڈائریکٹر آئی ایس پی آر بریگیڈیئر انوار احمد کو پیش کیاابو ظہبی گروپ نے پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلئے ہمیشہ اپنی ذمہ داری ادا کی ہے اور ضرورت کی اس گھڑی میں جب ملک آئی ڈی پیز اور اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہے گروپ کی طرف سے ایک خوش آئند اقدام ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...