کاشف محمود نے ’ڈائی ہارڈ بلیورز آف عمران خان ‘نامی نئی تنظیم بنا لی

کاشف محمود نے ’ڈائی ہارڈ بلیورز آف عمران خان ‘نامی نئی تنظیم بنا لی

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) ٹی وی کے مشہور ادکار کاشف محمود نے ڈائی ہارڈ بلیورز آف عمران خان کے نام سے ایک نئی تنظیم بنا لی ہے اور اس تنظیم کے بارے میں بتایا ہے کہ ےہ اصولی سیاست کو سپورٹ کرے گی لیکن خود سیاست نہیں کرے گی ابتدائی طور پر اس تنظیم میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سات سو افراد نے ممبر شپ حاصل کرلی ہے جن میں ٹی وی ادکار بھی شامل ہیں آج شام چھ بجے کو شوکت خانم سے مینار پاکستان جلسہ گاہ تک ایک فیملی ریلی نکالی جائے گی اور پھر مینار پاکستان کے مین گیٹ سے جلسہ گاہ تک مشعل بردار جلوس بھی نکالا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائیریکٹر امین اکبر اور ساتھی ادکار عظیم سجاد کے ساتھ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کاشف محمود نے کہا کہ ڈائی ہارڈ بلیورز کے تمام ارکان عمران خان کے نظرےات کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتے ہیں اور اسی لئے ہم نیا پاکستان بنانے کے لئے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں ہم تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عمران کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے اتوار کے جلسے میں آئیں کیونکہ صرف سیاسی کارکن عمران کے ساتھ مل کر نیا پاکستان نہیں بنا سکتے اس میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا اور ہم بھی اتوار کو عمران خان کا فقیدالمثال استقبال کریں گے اور اتوار کے روز بھی ایک ریلی کی شکل میں جلسہ گا ہ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ےقین ہے کہ آج شام تک کراچی کی طرح لاہور پی ٹی آئی کے حوالے کردیا جائے گا اور پی ٹی آئی کو کراچی کی طرح فری ہینڈ دیدیا جائے گا ۔

نئی تنظیم

مزید : صفحہ آخر


loading...