پاکستانی دریاﺅں پر بھارتی ڈیموں کی تعمیر ملکی دفاع کے لیے انتہائی خطرناک ہے ، حافظ سعید

پاکستانی دریاﺅں پر بھارتی ڈیموں کی تعمیر ملکی دفاع کے لیے انتہائی خطرناک ہے ...

  



                    لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ پاکستانی دریاﺅں پربھارتی ڈیموں کی تعمیر ملکی دفاع کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ پورے ملک میں لوگوں کو سیلاب کے اصل حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے ملک گیر مہم جاری رکھیں گے۔ بھارت خود بھی سیلاب متاثرہ کشمیریوں کی مدد نہیں کر رہا اور عالمی اداروں کو بھی ایسا کرنے سے روک رکھا ہے۔ پاک فوج کو امدادی سامان دیکر مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے۔ اگر آٹھ لاکھ فوج کشمیر میں مظالم ڈھا سکتی ہے تو بغیر ہتھیاروں کے پاک فوج کشمیریوں کی مدد کیلئے کیوں نہیں جاسکتی؟متاثرین کی مدد کے ساتھ ساتھ بھارتی جارحیت روکنا اور ڈیم بنانابھی انتہائی ضروری ہے۔ جماعةالدعوة عیدالاضحی پرتمام متاثرہ علاقوںمیں جانور قربان کرے گی۔لاکھوں متاثرین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیاجائے گا اور اجتماعی دستر خوان لگائے جائیں گے ،جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے آزادکشمیر سے بھی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔کشمیری مسلمان انتہائی کسمپرسی میں ہیں۔ سید علی گیلانی نے خودمجھے بتایاکہ بھارتی ہیلی کاپٹر آکر اپنے فوجیوںکو سیلابی پانیوں سے نکال کر لے گئے مگر کشمیریوں کو کہاجاتا رہا کہ تم پاکستانی پرچم لہراتے ہو‘ فوجیوں کو پتھر مارتے ہواس لئے جاﺅ اب مدد بھی پاکستان سے مانگو۔اس دوران جب کشمیریوںنے اقوام متحدہ اور ریڈکراس سے مدد کی اپیل کی تو انہوںنے صاف طور پر کہا کہ جب تک انڈیا ہمیں اجازت نہیں دے گا ہم آپ کی مدد نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں مگر افسوس کہ انہوںنے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیر اور پنجاب کے22 اضلاع میں سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار انڈیا ہے ۔بھار ت نے سلال ڈیم سے 8لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جو ہمارے علاقوں میں داخل ہو کر 9لاکھ کیوسک کا ہوگیا ۔یہ انڈیا کی طرف سے باقاعدہ حملہ ہے اور پنجاب کو خاص طورپر نشانہ بنایا گیا ہے ۔ بھارت نے جو ڈیم بنائے ہیں وہ پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں ۔ہماچل پردیش کے پہاڑوںسے دو دریا نکلتے ہیں ۔ایک طرف سے راوی اور دوسری طرف سے چناب نکلتا ہے لیکن آخرکیا وجہ ہے چناب میں تو سیلابی ریلوںنے شدید تباہی مچائی مگر راوی میں سیلاب نہیں آیا ‘یہ بہت بڑا سوال ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی ہے ۔

حافظ محمدسعید

مزید : صفحہ آخر