پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کی حمایت جاری رکھیں گے :جوبائیڈن

پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کی حمایت جاری رکھیں گے :جوبائیڈن

  



نیو یارک(خصوصی رپورٹ )امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے حقائق پر مبنی تقریر کی ہے ، پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے یہ باتیں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیر اعظم نواز شریف کے فوری خطاب کے بعد کیں۔ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات چاہتا ہے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے ، نواز شریف نے بڑی جامع تقریر کی ۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت بہتر تعلقات کے قیام سے خطے میں پائیدار امن قائم ہو گا اور مستحکم پاکستان سے افغانستان پر امن بن سکے گا ۔انہوں نے عراق اور شام میں داعش کیخلاف جاری کارووائی کے حوالے سے کہا کہ داعش انسانیت کی دشمن ہے اس کے خلاف اس کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...