مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا: پرویز خٹک

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا: پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(اے این این)وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے صوبے کے حقوق اور وسائل پر اختیار کی جنگ بھر پور انداز میں شروع کی ہے اپوزیشن کا ہمارے خلاف واویلا نہ صرف غلط اور بے بنیاد ہے بلکہ انکی مایوسی اور بد حواسی کا بھی غماز ہے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت ضرورکروں گا میٹرو بس کامنصوبہ ریلوے ٹریک پر بنانے کی فیزیبلیٹی رپورٹ بن گئی ہے پاکستان ریلوے سے لیز پر زمین لیکر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں گے ریلوے نے پنجاب حکومت کو اجازت دی ہے اسلئے پشاور سے ٹریفک کا دباﺅ کم کرنے کیلئے ہمیں بھی اجازت دیں گے جس سے صوبے کو 31 ارب روپے کی بچت ہوگی وہ نوشہرہ میں وزیر اعلی کیمپ آفس میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک اور پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقیات میاں خلیق الرحمان بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاو رمیں ٹریفک کا بے تحاشہ اور بے ہنگم دباﺅ ختم کرنے کیلئے ناصر پور سے کارخانو مارکیٹ حیات آباد تک میٹر و بس منصوبہ شرو ع کرنے کااصولی فیصلہ کرلیا گیاہے جس کی فیزی بیلٹی رپورٹ بن چکی ریلوئے ٹریک پر میٹرو بس کامنصوبہ بنانے پر چودہ ارب روپے کا خرچ آئے گا جبکہ مین جی ٹی روڈ سے اس منصوبے پر چالیس سے 45 ارب روپے لاگت آئے گی چنانچہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلا س میں میٹرو بس سمیت دیگر میگا پراجیکٹ کے علاوہ بجلی کے خالص منافع اور اضافی گیس سے بجلی بنانے سے متعلق وفاقی حکومت کو بجٹ کی فراہمی پر بات کروں گا مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ کااعلان کیا گیا تو اگلے اجلاس میں ضرور شرکت کروں گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بے پرکیاں نہ اڑائے انہوں نے کہا کہ فیصلے کا حق عوام کے پا س ہے اور عوام نے تما م ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کروایا حتیٰ کہ دھرنو ں کے دوران بھی ڈی آئی خان کی نشست بھاری اکثریت سے ہمیں جیت دلوائی اسکی بدولت مولانا لطف الرحمان اور مولانا فضل الرحمن سمیت جے یو آئی، پی پی پی ، پی ایم ایل این کو اپنے حیثیت کا اندازہ لگ چکا اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہم نے یہ انتخاب جیتا اور ہم اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہیں کہ آئندہ بھی کوئی انتخاب آیا تو ہم عوامی قوت سے ان کا مقابلہ کریں گے پرویز خٹک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کاوائٹ پیپر اور خیبرپختو نخوا میں اپوزیشن کے تمام الزامات کو مسترد کرتاہوں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہم اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدوں پر من وعن عمل کررہے ہیں

مزید :

صفحہ اول -