تحریک انصاف سندھ کے پارٹی انتخابات میں دھاندلی ثابت

تحریک انصاف سندھ کے پارٹی انتخابات میں دھاندلی ثابت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(خصو صی رپورٹ )تحریک انصاف سندھ کے پارٹی انتخابات میں دھاندلی ثابت ہو گئی، تحقیقاتی ٹیم نے نادر اکمل لغاری کی جگہ جہانگیر رحمان کو صوبائی صدارت کے لئے کامیاب قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف انصاف پینل کے امیدوار جہانگیر رحمان اور ان کے ساتھیوں نے انتخابات کو چیلنج کر دیا تھا۔ اس پر عمران خان نے پارٹی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کو تحقیقات کا حکم دیا۔ ذرائع نے بتایا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ پارٹی کے صوبائی الیکشن میں مختلف انداز میں دھاندلی کی گئی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نادر اکمل لغاری کی جگہ انصاف پینل کے جہانگیر رحمان کوپارٹی کا صوبائی صدر قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد سے درخواست کی تھی کہ دھرنوں کی صورت حال کے پیش نظر تحقیقاتی رپورٹ فی الحال منظر عام پر نہ لائی جائے

مزید :

صفحہ اول -