عمران کی سپیکر سے استعفے نہ جمع کرانے پر3ارکان کی رکنیت ختم کرنیکی سفارش

عمران کی سپیکر سے استعفے نہ جمع کرانے پر3ارکان کی رکنیت ختم کرنیکی سفارش

  




اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی فیصلوں سے روگردانی کرنے اور قومی اسمبلی میں استعفی جمع نہ کروانے پر ناصر خٹک، مسرت زیب اور گلزار خان کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سے ان کی نشستیں خالی قرار دینے کی سفارش کی ۔پارٹی ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی پر منحرف اراکین کو پارٹی رکنیت سے فارغ کر دیا اور آئین کے آرٹیکل 63(A)کے تحت قومی اسمبلی کی رکنیت سے ان کی فراغت کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خطوط تحریر کیا ہے۔ سپیکر کے نام خط میں چیئرمین تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بارے میں پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی کے فیصلوں کا حوالہ دیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کی متعلقہ نشستیں خالی قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ سپیکر کے نام خط کی کاپی مذکورہ تمام منحرف اراکین اسمبلی کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ناصر خٹک این اے 15ٗگلزار خان این اے 4اور مسرت زیب مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...