ایشین گیمز ،وویمنز کرکٹرز بازی لے گئیں ،پاکستان کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز ،وویمنز کرکٹرز بازی لے گئیں ،پاکستان کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیت ...

  



                         انچیون، لاہور(نیٹ نیوز ، سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز وویمنز کرکٹ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا وویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 4رنز سے شکست دی پاکستانی وویمنزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 97رنز بنائے بسمہ معروف 24اور نین عابدی 18رنز بنا کر نمایاں رہیں ، کپتان ثناءمیر اور ندا ڈار نے 10,10رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش وویمنز کی جانب سے رومانہ احمد نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ جہاں آراءعالم اور فاہیمہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تیز بارش کے باعث میچ روک دیا گیا دوبارہ میچ شروع ہوا تو بنگلہ دیش کو 7اوورز میں 43رنز کا ٹارگٹ دیا گیا مگر بنگلہ دیشی وویمنز مقررہ 7اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 38رنز بنا سکی اس طرح پاکستان نے یہ میچ ڈگ ورتھ لوئس میتھٹڈ کے تحت چار رنز سے جیت کر ایشین گیمز میں پہلا سونے کا تمغہ جیت لیا ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے رومانہ احمد اور قرگانہ حق نے 10,10رنز بنائے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہیں کرسکا ۔ پاکستان کی جانب سے ثناءمیر ، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے 2,2وکٹیں حاصل کیں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور پاکستان کے لئے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی ناقابل بیان ہے کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا او ر تمام کھلاڑی میری امیدوں پر پورا اتری ہے ایک طویل عرصہ کے بعد اتنی بڑی کامیابی ملی ہے ثناءمیر نے کہا کہ پوری قوم کی دعاﺅں اور محنت سے کامیابی اپنے نام کی ہے مستقبل میں بھی ایسے ہی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے دوسری طرف ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈمیڈل جیت کر جو کارنامہ سر انجام دیا ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے ٹیم کی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر کیا سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستانی ویمن ٹیم نے ثابت کردیا کہ وہ اچھی کارکردگی دکھاسکتی ہیں اس ایونٹ میں اس نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کی ویمن ٹیم کی کارکردگی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے راشد لطیف اور باسط علی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی یہ پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے سکندربخت اور ظہیر عباس نے بھی ویمن ٹیم کھلاڑیوں کو مبارکباد کی اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔

مزید : صفحہ اول