قومی ٹیم نے طلائی تمغہ جیت کر انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا، شہر یار خان

قومی ٹیم نے طلائی تمغہ جیت کر انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا، شہر ...

  



 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے طلائی تمغہ جیتنے پر قومی ٹیم ، کپتان ثناءمیر، مینجر عائشہ اشعر اور پی سی بی ویمن ونگ کی چیئرپرسن بشری اعتزاز کو مبارکباد پیش کی قومی ویمن ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں حریف بنگلہ دیشی ٹیم کو زیر کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ قومی ٹیم نے طلائی تمغہ جیت کر انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، ٹیم کی کامیابی بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس سے ملک میں خواتین کرکٹ کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا کہ ٹیم نے طلائی تمغہ جیت کر بڑا کارنامہ انجام دیا ہے اور اس پر پوری ٹیم اور سپورٹ اسٹاف برابر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...