کنٹرول لائن پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ،آرمی چیف

کنٹرول لائن پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ،آرمی چیف

  



راولپنڈی(اے این این)چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ کنٹرول لائن پر کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق جمعہ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کنٹرول لائن کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جہلم کے قریب ایل او سی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو ایل اوسی پر سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ جنرل راحیل شریف نے فرنٹ لائن پر جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر کسی بھی اشتعال ا انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایل او سی پر تعینات افسران اور جوانوں نے دفاع وطن پر جانیں قربان کیں ۔ مادر وطن کے دفاع میں مصروف مسلح افواج پر پوری قوم کو فخر ہے۔

مزید : صفحہ اول