نریندر مودی کوامریکہ پہنچتے ہی ¾عدالت طلب

نریندر مودی کوامریکہ پہنچتے ہی ¾عدالت طلب

  



نیویارک(اے این این) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ آمد” سر منڈواتے ہی اولے پڑنے“ کے مترادف ثابت ہوئی،امریکہ عدالت نے گجرات میں مسلم کش فسادات کیس میں طلب کر لیا،21روز کے اندر جواب داخل کرانے کا حکم۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے گجرات فسادات کیس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طلب کرلیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک پہنچ رہے ہیں جہاں مقامی عدالت نے نریندر مودی کو دو ہزار دو کے مسلم کش فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں طلب کرلیا ہے ۔ عدالت نے نریندر مودی سے جواب طلب کیا ہے کہ وہ گجرات کے وزیر اعلی ہونے کی حیثیت سے یہ فسادات رکوانے میں کیوں ناکام رہے ۔ نریندر مودی کو اکیس دن کے اندر عدالت میں جواب جمع کرانا ہوگا ۔واضع رہے کہ نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچے ہیں وہ (آج) ہفتہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔اس قبل امریکی عدالت نے سونیا گاندگی کو بھی امریکہ آمد پر طلب کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول