سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی
اسلام آباد(اے این این) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کےلئے دائر درخواست سماعت کےلئے منظور کرلی ¾ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات مسترد ¾ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے شروع ہوگی ۔ جمعہ کو چیف جسٹس ناصر الملک نے اپنے چیمبر میں تحریک انصاف کے اسحاق خان خاکوانی کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے انکے وکیل عرفان قادر عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر درج ہے ، انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف اور فوج کے درمیان مذاکرات پر متضاد بیانات دئے جس سے فوج جیسے ادرے پر حرف آیا ، درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے تھے تاہم چیف جسٹس نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لئے منظورکر لیا ۔ درخواست گزار کے وکیل عرفان قادر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف کی درخواست مان لی گئی ہے،درخواست میں وزیر اعظم کو کیس میں فریق بنانے کی بات کی تھی۔ جس پر رجسٹرار نے اعتراض لگائے تھے تاہم اب کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہو گی