دھماکی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے ہوا ،100کلو سے زائد مواد استعمال ہوا

دھماکی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے ہوا ،100کلو سے زائد مواد استعمال ہوا ...

  



       کراچی (آئی این پی) کراچی پولیس نے ایس ایس پی فاروق اعوان حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی‘ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا‘ 100کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا‘ دھماکہ خیز مواد سوزوکی پک اپ میں نصب کیا گیا تھا‘ دھماکے میں بال بیرنگ استعمال کئے گئے‘ پک اپ کو 9بج کر 4منٹ پر ٹانگ سے معذور شخص نے کھڑا کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پولیس نے ایس ایس پی فاروق اعوان حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ میں سو کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا دھماکہ خیز مواد سوزوکی پک اپ میں نصب کیا گیا تھا دھماکہ میں استعمال ہونے والی سوزوکی کا انجن نمبر اور چیسز نمبر کا پتہ نہیں چل سکا پک اپ کو نو بج کر چار منٹ پر ٹانگ سے معذور شخص نے کھڑا کیا موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فون پر معذور شخص کو گاڑی کھڑی کرنے کو کہا دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان سوات کے ملوٹ ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ دھماکہ ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملے کی طرز پر کیا گیا دھماکہ سے پانچ منٹ قبل گاڑی کو راستے میں کھڑا کیا گیا دہشت گردوں نے ایس ایس پی فاروق اعوان کی ریکی کی تھی دھماکہ سے 28فٹ گہرا اور 18فٹ چوڑا گڑھا پڑا 15ستمبر کو حساس اداروں نے فاروق اعوان‘ چار دیگر افسران کو محتاط رہنے کا کہا تھا حملے میں چوہدری اسلم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مفتی شاکر اﷲ ملوث ہے مفتی شاکر اﷲ کو 4ستمبر کو جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...