’’عوام دھرنا دینے والوں کو معاف نہیں کریں گے‘‘لوگوں نے ہاتھ اٹھا کرشہبازشریف کی تائید کی

’’عوام دھرنا دینے والوں کو معاف نہیں کریں گے‘‘لوگوں نے ہاتھ اٹھا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور)پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جھنگ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے دائیں بائیں وہ لوگ کھڑے ہیں جنہو ں نے اپنے دور میں بینک لوٹے، کرپشن کے ریکارڈقائم کئے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے۔میں عمران خان سے سوال کرتا ہوں؟ کیا عمران خان کی نزدیک کی نظر کمزور ہے کہ ا نہیں اپنے پاس کھڑے یہ کرپٹ عناصر نظر نہیں آتے ،کیاان لوگوں کے ساتھ مل کر عمران خان ’’نیا پاکستان‘‘ بنانے اور’’ تبدیلی ‘‘کے دعویدار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چینی صدر کا دورہ ملتوی کرانے میں بھی دھرنے دینے والوں کا ہاتھ ہے اور ان عناصر نے ہی پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا ہے اور بجلی کے منصوبوں کو کھٹائی میں ڈالا ہے۔ انہوں نے اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 18کروڑ عوام دھرنا دینے والوں کو اس جرم پر کبھی معاف نہیں کریں گے،جس پر اجتماع میں موجود سینکڑوں لوگو ں نے ہا تھ اٹھا کر وزیراعلی کی تائید کی کہ ہم کبھی انہیں معاف نہیں کریں گے اور دھرنے والوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مزید :

صفحہ اول -