شہیدبینظیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کوروزگار دینگے، بلاول بھٹو

شہیدبینظیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کوروزگار دینگے، بلاول بھٹو

  



کراچی) خصو صی رپورٹ )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے،شہیدبینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کو روزگار دیں گے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ملازمتوں کے تقرر نامے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز قوم کی خدمت کرتی ہیں، پیپلز پارٹی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی عوام کو روزگار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس میں غریب عوام کو سب سے زیادہ ملازمتیں دی جاتی ہیں

مزید : صفحہ اول


loading...