عام انتخابات ،مقناطیسی سیاسی کی میعاد 4سے 6گھنٹے تھی ،الیکشن کمیشن لا علم تھا

عام انتخابات ،مقناطیسی سیاسی کی میعاد 4سے 6گھنٹے تھی ،الیکشن کمیشن لا علم تھا ...

  



                  اسلام آباد(مانٹیرنگ ڈیسک +اے این این)پاکستان کونسل آف سائنسٹیفک اینڈانڈسٹریل ریسرچ( پی سی ایس آئی آر )کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں استعمال ہونے والی مقناطیسی سیاہی کی معیاد چار سے چھ گھنٹے تھی اور الیکشن کمیشن سیاہی کی میعاد سے لاعلم تھا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی سی ایس آئی آر کے حکام نے کہاکہ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی تھی لہذا جب سیاہی پیڈ کھولے گئے توان کی میعاد تقریباً ایک ڈیڑھ بجے ختم ہو گئی تھی اس کے بعد جو تقریباً چھ گھنٹے پولنگ چلتی رہی اور اس میں زائدالمعیاد سیاہی استعمال ہوئی ۔حکام کے مطابق عام اور مقناطیسی سیاہی کے دو دو پیڈ ہر پولنگ اسٹیشن پر بھجوائے گئے تھے اور پولنگ سٹاف کو مکمل رہنمائی نہیں دی گئی تھی کہ عام سیاہی اور مقناطیسی سیاہی میں کیا فرق ہے؟ ۔پولنگ آفیسرز نے دونوں پیڈ صبح آ ٹھ بجے کھول دیئے تھے جو ایک بجے کے قریب زائد المیعاد ہو گئے تھے چنانچہ آخری گھنٹوں میں زائد المعیاد سیاہی استعمال ہوتی رہی۔

مزید : صفحہ اول