دھرنااجتماعی شادیاں‘ سماجی ویب سائیٹس پر موضوع سخن بن گئیں‘دلچسپ مکالمے

دھرنااجتماعی شادیاں‘ سماجی ویب سائیٹس پر موضوع سخن بن گئیں‘دلچسپ مکالمے

  



 اسلام آباد(اے این این)دھرنا شادیاں، سماجی ویب سائیٹس پر موضوع سخن بن گئیں، کیا آج ولیمہ تو نہیں ،مینو کیا ہوگا،کھانا دھرنے میں نہ کھایاجائے،جتنے منہ اتنی باتیں۔جمعہ کو ڈی چوک میں عوامی تحریک کے دھرنے میں ہونے والی 3 اجتماعی شادیاں سماجی ویب سائیٹ فیس بک، اور ٹوئیٹر پر موضوع سخن بن چکی ہیں اور طرح طرح کے ریمارکس سامنے آرہے ہیں۔یہ شادیاں گزشتہ روز نمازجمعہ کے بعد دھرنے میں وقوع پذیر ہوئیں جب علامہ طاہرالقادری نے ان کا نکاح پڑھایا ،دولہا دولہن کو مبارکباددی۔2 دلہنیں سگی بہنیںہیں جن کے شوہر راولپنڈی میں مقیم ہیں۔ ایک لڑکے کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔ویب سائیٹس پر ریمارکس میں کہاگیا ہے کہ پھر تو آج ہفتے کو ولیمہ بھی ہوگا،ولیمے کا مینو کیا ہوگا،کیوں نہ ہفتے کوڈی چوک چل کر ولیمہ کھایاجائے۔طاہرالقادری نے نوبیاہتے جوڑوں کو کتنی سلامی دی۔

مزید : صفحہ اول


loading...