عمران خان، طاہرالقادری کے نازیبا الفاظ، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور
کراچی )خصوصی رپورٹ (سندھ اسمبلی نے اسلام آباددھرنوں،عمران خان اورطاہرالقادری کی جانب سےنازیباالفاظ کیخلاف قرارداد منظور کرلی۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے قرارداد کی حمایت کی۔قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن سورتھ تھیبو نے پیش کی، جس پر ایم کیو ایم کے اراکین نےبھی دستخط کیے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کادھرنوں سے متعلق کردار مثالی ہے،تمام فریقین الطاف حسین کے کچھ دو،کچھ لو کے فارمولے پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک 14 کارکنوں کی ہلاکت کی ایف آئی آئی آرکے مطالبہ کی حمایت کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سکندر شوروتقریر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی فطرت ہے کہ اپنی غلطی پردوسروں کوکوستے ہیں،عمران خان خود وائٹ بال کرکے گالی وکٹ کیپرکو دیتے تھے، وہ اپنی وائٹ بال پروکٹ کیپر وسیم باری کو برابھلاکہتے تھے