ریاض جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نو گھنٹے تاخیر کا شکا ر

ریاض جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نو گھنٹے تاخیر کا شکا ر
ریاض جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نو گھنٹے تاخیر کا شکا ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور سے سعودی عرب جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کی روانگی میں9گھنٹے تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر لائن کی پرواز نے صبح پانچ بج کر پینتالیس منٹ پر ریاض کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز کی روانگی سے قبل ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے جہاز کے منتظر 250سے زائد مسافروں کو بتایا گیا کہ پرواز میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے وجہ سے وہ دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی ، صبح ساڑھے سات بجے جب مسافر ایک بار پھر بورڈنگ کے لیے تیار ہورہے تھے کہ ایئر لائن کی جانب سے دوبارہ بتایا گیا کہ پرواز میں مزید دو گھنٹے کی تاخیر ہو گئی ہے ۔ صبح نو بجے مسافروں کو معلوم ہوا کہ جس طیارے نے ریاض کے لیے روانہ ہونا تھا وہ ابھی تک آیا ہی نہیں ہے جس کے بعد مسافروں نے شدید احتجاج شروع کردیا اور ان کے تیور دیکھتے ہوئے ایئر لائن کا عملہ کاﺅنٹر چھو ڑ کر فرار ہوگیا ۔ ایئر لائن انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز اب دن 2بجے روانہ ہو گی ۔ مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ ایئر لائن کی نا اہلی کی وجہ سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں ۔