فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک
 فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

  



 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں اورنگی ٹاﺅن کے علاقے فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاجسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ریسکیو زرائع کے مطابق کیماڑی گیٹ نمبر 1 سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔گلشن اقبال پر نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔ریسکیو زرائع کے مطابق کیماڑی میں پانی سے ایک خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد کر کے اسے سول منتقل کردیا گیا ہے۔ایف بی ایریا کے علاقے یوسف پلازہ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کرنے کے بعد اسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اس کی شناخت سید اختر منظور کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سرسید ٹاﺅن کا رہائشی ہے اور کیٹرنگ کا کاروبار کرتا تھا ،اسے 23 ستمبر کو سرسید ٹاﺅن سے اغوا کیا گیا تھا اور اس کی شکایت سی پی ایل سی میں بھی کی گئی، آج اس کی لاش کو صندوق میں بند کرکے پھینک دیا گیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اہلخانہ سے گچھ کر رہے ہیں کہ واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے یا اغوا برائے تاوان کی واردات ہے ۔ایف بی ایریا میں انچولی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں