سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ، پندرہ زخمی

سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ، پندرہ زخمی
 سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ، پندرہ زخمی

  



سبی(مانیٹرنگ ڈیسک )میر چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے چاکر روڈ پر سبزی مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 16افراد زخمی ہوئے تھے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ شہر کے ہسپتال میں طبی سہولتیں نہ ہونے کے باعث زخمیوں کو کوئٹہ کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔

 سبی کے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمان کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید : سبی /اہم خبریں


loading...