کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا

کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا
کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا

  



 سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے مہمان نوازی کی نئی مثال قائم کر دی ہے، زمبابوے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو سیالکوٹ پولیس نے سیکورٹی دینے سے انکار کر دیا اور وہ سڑک کنارے بے یارو مدد گار مدد کا انتظار کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی کی دہائی دیتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مہمان بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو سیالکوٹ پولیس نے سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا۔ سیالکوٹ کے راستے جاتے ہوئے انہوں نے جب گوجرانوالہ ضلع کی حد عبور کی تو سیکیورٹی پر مامور مستعد پولیس اہلکاروں نے آنکھیں پھیر لیں۔ مہمان غیر ملکی کوچ اوٹھیاں چیک پوسٹ پر ایک گھنٹہ تک سیالکوٹ کے سیکیورٹی سکواڈ کا انتظار کرتے رہے اورکسی کے نہ آنے پر غیر ملکی کوچ بغیر سیکیورٹی اپنی گاڑی پر روانہ ہوگئے۔

مزید : کھیل