دنیا کے بلند ترین مقام پر کرکٹ کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

دنیا کے بلند ترین مقام پر کرکٹ کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
دنیا کے بلند ترین مقام پر کرکٹ کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

  



 ڈوڈوما(مانیٹرنگ ڈیسک )بین الاقوامی کرکٹروں نے مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ کی بلند ترین چوٹی کیلی منجارو پر کرکٹ کھیل کر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے،یہ میچ افریقہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 5,730 میٹر کی بلندی پر کھیلا گیا۔کرکٹ کھیلنے والی دو ٹیموں میں جنوبی افریقہ کے سابق تیز رفتار باﺅلر مکایا نٹینی اور انگلینڈ کے سابق بولر ایشلے جائلز بھی شامل تھے۔دونوں ٹیموں نے 10 دس اوورز ہی کھیلے کہ بادل آ گئے جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔انگلینڈ کے سابق باﺅلر ایشلے جائلز نے ٹویٹ کی کہ یہ بالکل ناقابل اعتبار ہے کہ ہم افریقہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔د نیا میں سب سے زیادہ انچائی پر کرکٹ کھیلنے کا موجودہ ریکارڈ نیپال کی چوٹی ایورسٹ کے بیس کیمپ کا ہے۔یہ میچ 2009 ءمیں 5,165 میٹر کی بلندی پر کھیلا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی خواتین کی نائب کپتان ہیدر نائٹ کی قیادت میںگوریلا ٹیم نے جائلز رائنو کی ٹیم کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید : کھیل


loading...