نسیم وکی، عابدہ بیگ اور آصف اقبال میں جھگڑا، پولیس بلالی

نسیم وکی، عابدہ بیگ اور آصف اقبال میں جھگڑا، پولیس بلالی
نسیم وکی، عابدہ بیگ اور آصف اقبال میں جھگڑا، پولیس بلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) الفلاح تھیٹر میں اداکار نسیم وکی، عابدہ بیگ اور آصف اقبال کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر عبادہ بیگ نے پولیس بلالی۔ تفصیلات کے مطابق آصف اقبال اور عابدہ بیگ کے درمیان کسی بات پر بحث جاری تھی جو شدت اختیار کرگئی اور عابدہ بیگ نے ان سے بھی تلخ کلامی کی جس سے جھگڑے میں مزید شدت آگئی۔ معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی گئی لیکن عابدہ بیگ نے پولیس بلالی اور بعد ازاں تھانے میں درخواست دیدی۔ مقامی اخبار سے گفتگو میں عابدہ بیگ نے الزام لگایا کہ نسیم وکی نے مجھے تھپڑ مارے۔ جبکہ نسیم وکی کا کہنا ہے کہ میں نے عابدہ بیگ پر ہاتھ نہیں اٹھایا میں نے فحش کلامی سے منع کیا تھا۔ پروڈیوسر ارشد چوہدری کا کہنا تھاکہ انہوں نے معاملہ اسی وقت ختم کرانےکی کوشش کی گئی لیکن شاید عابدہ بیگ بات بڑھانا چاہتی تھیں۔

مزید :

تفریح -