جوئے میں جیک پاٹ ،جرمن جواری جیل جانے سے بچ گیا

جوئے میں جیک پاٹ ،جرمن جواری جیل جانے سے بچ گیا
جوئے میں جیک پاٹ ،جرمن جواری جیل جانے سے بچ گیا

  



برلن (ویب ڈیسک) جرمن شہر بوخم میں ایک جواری کو 710 یورو جرمانہ ادا کرنے یا گرفتار دینے کے احکامات موجود تھے۔ گزشتہ ہفتے پولیس اہلکار اپنے معمول کے گشت کے دوران ایک جوئے خانے میں پہنچے تو وہاں انہیں یہ جواری نظر آگیا۔ پولیس اہلکاروں نے اس شخص کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر جرمانہ ادا کرے ورنہ اسے گرفتار کرلیا جائے گا اور اسے 71 روز تک جیل میں رہنا ہوگا۔ جواری پولیس کی موجودگی میں جیت پوٹ کے ذریعے ایک ہزار یورو جیت گیا، وہ موقع پر اہلکاروں کو نقد جرمانہ ادا کرکے گرفتاری سے بچ گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...