پنجاب میں شکار کا سیزن شروع، لائسنس 2، پرمٹ فیس 5 ہزار روپے مقرر

پنجاب میں شکار کا سیزن شروع، لائسنس 2، پرمٹ فیس 5 ہزار روپے مقرر
پنجاب میں شکار کا سیزن شروع، لائسنس 2، پرمٹ فیس 5 ہزار روپے مقرر

  



لاہور (ویب ڈیسک) ملک میں دوسرے ممالک سے پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے بعد شکار کا سیزن شروع ہوگیا ہے، محکمہ وائلڈ لائف اس سلسلے میں چند روز میں نوٹی فکیشن جاری کرے گا جس کے تحت ہفتے میں ایک روز اتوار کو شکار کی اجازت ہوگی اور زیادہ سے زیادہ 6 یا 8 مرغابیاں شکار کی جاسکیں گی، چکور، بھورا تیتر، کالا تیتر کا شکار بھی  کیا جاسکے گا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان اظہر خالد نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے سیلاب کی وجہ سے شکار شروع کرنے کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا تاہم اگلے چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔ سیلاب کی وجہ سے امسال مرغابیاں ماضی کے مقابلے میں بکثرت آئیں گی جس کی وجہ سے شکاریوں کو خوب شکار ملے گا، سیلابی پانی کی صورتحال کے باعث نوٹیفکیشن کا اجراءابھی نہیں کیا گیا۔

مزید : لاہور


loading...