حمزہ شہباز کو عمران مخالف نعرے گلے پڑ گئے،طلباءکی جانب سے ”گو نواز گو “ کے نعرے

حمزہ شہباز کو عمران مخالف نعرے گلے پڑ گئے،طلباءکی جانب سے ”گو نواز گو “ کے ...
حمزہ شہباز کو عمران مخالف نعرے گلے پڑ گئے،طلباءکی جانب سے ”گو نواز گو “ کے نعرے

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو عمران خان کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں سیاحت سے متعلق منقدہ تقریب میں حمزہ شہباز کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، جہاں تقریر کے دوران حمز ہ شہباز غیر سیاسی ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور اپنی تقریر میں عمران خان کو یاد رکھنا نہ بھولے اور توپوں کا رخ عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب موڑ دیا۔

اس موقع پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹینر میں وہ لوگ ہیں جن کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،حمزہ شہباز نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے ارد گرد وہ لوگ ہیں جن کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، دھرنوں میں گانوں اور ناچنے کا مقابلہ ہوتا ہے، جس پر حمزہ شہباز کے الفاظ سن کر خصوصاً لڑکیاں سراپا احتجاج بن گئیں اور نو نو کے نعرے لگائے۔

حمزہ شہباز کی عمران خان کیخلاف تقریر پر نوجوانوں نے ان کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیئے، اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ تقریب کو سیاسی رنگ کیوں دیا گیا ،نوجوان احتجاجاً نونو کے نعرے لگاتے ہوئے تقریب چھوڑ گئے۔

نوجوانوں کا موقف تھا کہ سیاسی وابستگی کسی کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے، یہ ن لیگ کی تقریب نہیں تھی جو حمزہ شہباز نے سیاسی باتیں کیں، نوجوانوں کے بائیکاٹ کے بعد حمزہ شہباز تقریر مختصر کر کے چلے گئے تاہم عمران خان پر الفاظ کی گولا باری انہیں اتنی مہنگی پڑی کہ تقریب سے باہر نکالنے کیلئے حمزہ شہباز کو مرکزی اور دائیں بائیں کے بجائے چور دروازے سے راہ فرار اختیار کرنی پڑی۔

مزید : لاہور /اہم خبریں