نجی بینک میں 63 لاکھ روپے کی ڈکیتی، ڈاکو فرار

نجی بینک میں 63 لاکھ روپے کی ڈکیتی، ڈاکو فرار
نجی بینک میں 63 لاکھ روپے کی ڈکیتی، ڈاکو فرار

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر میں ڈاکو نجی بینک سے 63 لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے کاروباری مرکز صدر کی موبائل مارکیٹ میں واقع نجی بینک میں شلوار قمیض میں ملبوس 25 سے 30 برس کی عمر کے 6 افراد داخل ہوئے، جہاں پہلے انہوں نے وہاں تعینات 3 سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں کیا جس کے بعد وہ 25 لاکھ روپے جبکہ 38 ہزار امریکی ڈالر (38لاکھ پاکستانی روپے )لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی طرح بینک ڈکیتیاں بھی معمول بن گئی ہیں، رواں برس شہر قائد میں ہونے والی یہ 17ویں بینک ڈکیتی ہے۔

مزید : کراچی


loading...