بدترین سیلاب میں بھی ڈاکٹرزگراں قدرخدمات انجام دےرہے ہیں:شہباز شریف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ بدترین سیلاب میں بھی ڈاکٹرز گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں،معالجین کا امراضِ قلب کے شعبے میں کردار قابل تحسین ہے۔ چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے امراضِ قلب کے حوالے سے 2روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چلڈرن ہسپتال میں دور دراز علاقوں سے بچے علاج کے لئے لائے جاتے ہیں، تعلیم کی طرح صحت کی شعبے میں بھی بہت سے مسائل ہیں،جنہیں دورکرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستانی ڈاکٹرز کی بیرون ممالک خدمات بھی قابلِ تحسین ہیں، پاکستان میں بہت سے مسائل ہیںلیکن ڈاکٹروں کو یہاں بھی اسی دلجمعی سے کام کرنا چاہئے۔