فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ، 15 زخمی

فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ، 15 زخمی
 فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ، 15 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سائٹ ایریا میں کام کے دوران اچانک فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا ،زخمی ہسپتال داخل ،متعدد کی حالت تشویش ناک ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سائٹ ایریا میں معمول کے مطابق نجی فیکٹری میں کام جاری تھا کہ اچانک بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک مزدور ہلاک ہو گیا اور متعدد مزدور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ، پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

کراچی -