سی این جی سٹیشن پردھماکہ،ایک شخص جاں بحق

سی این جی سٹیشن پردھماکہ،ایک شخص جاں بحق
 سی این جی سٹیشن پردھماکہ،ایک شخص جاں بحق

  



 کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوہاٹ کے سی این جی اسٹیشن پر سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق راولپنڈی روڈ پر واقع سی این جی سٹیشن میں گیس بھرنے کے دوران سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور2افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : کوہاٹ


loading...