ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد200سے تجاوز کرگئی

ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد200سے تجاوز کرگئی
ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد200سے تجاوز کرگئی

  



 سوات(مانیٹرنگ ڈیسک )سوات میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد200سے بھی تجاوز کرگئی،صوبائی حکومت نے تاحال انتظامیہ اور محکمہ صحت کو فنڈریلیز نہیں کیا جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر کے خاتمے اور روک تھام میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدرعلی کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین بچوں سمیت مزید 4افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں ایک بچی کا تعلق شانگلہ کے علاقے شاہ پور سے ہے ،ترجمان کے مطابق متاثرہ مریضوں میں 25 سال کا ارشادعلی ،13 سال کی سپنا ر،4سال کا دلداراور11سال کا اکرام شامل ہیں جنہیں سیدوشریف ہسپتال کے خصوصی ڈینگی وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں اب تک202مریض ڈینگی وائرس سے متاثرہوچکے ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں مزیدایک مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھر کو رخصت کردیا گیا ہے اور اب تک185مریضوں کا ضلع کے ہسپتالوں میں کامیاب علاج ہوچکا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...