آپریشن کے دوران 250پولیس اہلکار شہید ہوئے:آئی جی سندھ

آپریشن کے دوران 250پولیس اہلکار شہید ہوئے:آئی جی سندھ
 آپریشن کے دوران 250پولیس اہلکار شہید ہوئے:آئی جی سندھ

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی جی سندغلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے دوران 250پولیس اہلکار شہید ہوئے،حالات کے پیش نظرپولیس کو بم پروف گاڑیوں کی ضرورت ہے۔صوبائی دارلحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری کے لوگ پری پیڈ سمیں استعمال نہ کریں،کراچی میں پولیس کو بم پروف گاڑیاں چاہئیں، حکومت پولیس کی مدد کر رہی ہے، ہمارا مقصد شہر میں امن وامان قائم کرنا ہے۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے مزید کہا کہ شہر کو دہشت گردی کا سامنا ہے،یہاں شدت پسند موجود ہیں اور ان کے پاس پولیس سے زیادہ جدید اسلحہ ہے،دن رات مجرموں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔

مزید : کراچی


loading...