مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان

مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان
مودی کیخلاف سمن کی تکمیل کرانے والے کیلئے 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی کیخلاف امریکی عدالت کے سمن کی تکمیل کرانے والے کو دس ہزار ڈالرانعام دینے کا اعلان کردیا ہے، سمن گجرات فسادات پرعدالت نے جاری کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے لئے دورہ امریکا کے رنگ اس وقت پھیکے پڑگئے جب ایک وفاقی عدالت نے ان کے خلاف سمن جاری کردئیے ہیں۔سونے پرسہاگہ یہ کہ دوہزاردو میں گجرات میں مسلم کش فسادات کے سلسلے میں نریندر مودی کے خلاف دیگر دو متاثرین کے ساتھ مقدمہ کرنے والی انسانی حقوق کی تنظٰیم امریکن سینٹر فارجسٹس نے سمن مودی تک پہنچانے والے کو دس ہزارڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔وفاقی عدالت نے مودی کو سمن مل جانے کی صورت میں اکیس دن کے اندر اندر عدالت میں جواب داخل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔نیویارک کے قانون کے مطابق اگردس یا پندرہ فٹ کے فاصلے سے بھی کسی کو سمن دے دئیے جائیں تواسے سمن کی تکمیل سمجھا جاتا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کو بین الاقوامی قوانین کے تحت سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...