الیکشن دھاندلیوں کے الزام میں فتح قائم علی شاہ کی ہوگی:فاروق نائیک

الیکشن دھاندلیوں کے الزام میں فتح قائم علی شاہ کی ہوگی:فاروق نائیک
الیکشن دھاندلیوں کے الزام میں فتح قائم علی شاہ کی ہوگی:فاروق نائیک

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوگئے، وزیراعلیٰ کے وکیل فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں کہ قائم علی شاہ کی فتح ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق غوث علی شاہ کی جانب سے قائم علی شاہ پر الیکشن میں دھاندلی کے الزام کی الیکشن ٹریبونل کراچی میں سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل اسلم بھٹہ نے جرح کی۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ سے دوستی رہی نہ ایس پی تبدیل کیے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وزیراعلیٰ کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ سے دھاندلی سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا گیا ہے ، فتح قائم علی شاہ کی ہی ہو گی ۔

مزید : کراچی


loading...