خیبرپختونخوا میں ایک روزہ پولیو مہم جاری

خیبرپختونخوا میں ایک روزہ پولیو مہم جاری
خیبرپختونخوا میں ایک روزہ پولیو مہم جاری

  



 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پشاور میں ایک بار پھر انسداد پولیو مہم شروع کر دی ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔پولیو ٹیمیں پشاور اور اس کے مضافات میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاﺅکے قطرے پلا رہے ہیں۔ حفاظتی طبی مراکز میں بھی شہری اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے آتے رہے۔ مہم کے دوسرے ہفتے کے دوران 97 یونین کونسلوں کے بچوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پچھلی مہم میں جن علاقوں میں پولیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکی تھیں اس مرتبہ وہاں پر بھی بچوں کو پولیو قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

مزید : پشاور